مئی جون میں کیا ہونیوالا ہے ؟؟ عوام کے لیے بڑی خبر

شہباز رانا نے کہا ہے کہ ہر نئی حکومت کو کچھ اقدامات فوری کر لینے چاہییں پاکستان کی نئی حکومت کو بھی کچھ اقدامات کرنے چاہئے تھے اس کے لیے آئی ایم ایف کی چھتری کی کیا ضرورت تھی

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس اصلاحات پاکستان کا اک پرانا مسئلہ ہے جو بھی نئی حکومت میدان میں آتی ہے وہ ٹیکس ایمنسٹی دے کر اپنی جان چھڑا لیتی ہے پی ٹی آئی حکومت نےبھی دو سکیمیں دیں

انہوں نے بتایا کہ پاور سیکٹر بھی مسائل کا شکار ہے چوری بڑھ رہی ہے پر کوئی بھی توجہ دینے کو تیار نہیں ہر حکومت اپنی سیاست کرتی ہے لیکن سیاست بھی نہیں بچتی اور معیشت بھی تباہ ہو جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ مئی جون میں اصل مشکل آۓ گی جب چھ سے سات سو ارب کے ٹیکس کا بوجھ ڈالا جاے گا

پاکستان میں مفاد پرست طبقہ مراعات لے جاتا ہے گاڑیاں بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے 70 فیصد کے قریب ٹیکس رعایتیں بھی واپس لیے جانے کا امکان ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *