کورونا کے بڑھتے کیسز ، لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز ، لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب کے 7 شہروں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعلی پنجان عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا وباء کے باعث کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئ ہے اور چوبیس گھنٹوں میں اموات 64 ہو گئی ہیں اس کے علاوہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی طلب بھی سات فیصد بڑھ گئی

انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں کورونا کے حوالے سے نئے سینٹر بنا رہے ہیں جبکہ ویکسین سینٹرز کے مراکز میں بھی اضافہ کیا جارہاہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم نے میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب دس لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوزز خریدے گی جو کہ صوبہ پنجاب خود خریدے گا اسی مقصد کی لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں

انہوں نے عوام سے گزارش کرتے ہوۓ کہا کہ ماسک کو لازمی پہنیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں

خیال رہے کہ لاہور میںمیٹروبس ، اورنج ٹرین اور سپیڈو بس بھی بند کردی گئی ہیں ہفتے میں دکانیں چھ بجے تک 5 روز کھلیں رہیں گی ہفتہ اتوار کو مارکیٹس بند رہیں گی جبکہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف جرمانہ عائد ہوگا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *