افسوس ناک واقعہ : دلہے کی کار حادثے میں موت

افسوس ناک واقعہ : دلہے کی کار حادثے میں موت

بارات لے جاتے ہوۓِ دلہے کی گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے. جس میں دلہا جاں بجق ہوگیا

پولیس کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ نوری آباد کے قریب پیش آیا دلہا جس کا نام محمد جنید قاضی تھا بارات کے ساتھ حیدر آباد سے کراچی جا رہا تھا کہ نور آبادی کے نزدیک گاڑی ٹرک سے ٹکراگئی اس حادثہ میں دلہا موقع پر ہی دم توڑ گیا

پولیس کے مطابق کار حادثہ میں تین افراد زخمی ہوئے جن کے نام دانش , دانیال , اور ماجد بتاے گئے ہیں انہیں لیاقت یونیورسٹی جامشور منتقل کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق دلہے کا تعلق حیدر آباد کے علاقے چھوٹکی گٹی سے تھا مزید برآں ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *