بھارت سے تجارت ہوگی یا نہیں ؟؟ وزیراعظم نے فیصلہ کردیا

بھارت سے تجارت ہوگی یا نہیں ؟؟ وزیراعظم نے فیصلہ کردیا

آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی ذرائع کے مطابق کمیٹی میں بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سفارش پر غور کیا گیا تھا

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کو مسترد کر دیا ہے شیریں مزاری نے ٹویئٹ کرتے ہوۓ بتایا کہ آج کابینہ نے بھارت سے تجارتی تعلقات بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک بھارت جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 بحال نہیں کرتی تب تک تجارت ممکن نہیں ہے

خیال رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی منگوانے کی سفارش کی تھی جس کے پیچھے مقصد کارفرما تھا کہ چینی کہ قیمت بھارت میں دیگر ملکوں کی نسبت کم تھی اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔

وزیر خارجہ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ایک تاثر ابھر رہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ تعلقات بحال ہو گئے ہیں اور تجارت کھل گئی ہے اس پر بات کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں اس معاملے پر اتفاق راۓ نہیں ہو سکا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *