سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر بڑھ گئی ہے
اس کے علاوہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ ہوا اور دس گرام قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے
جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے دس گرام سونے کی قیمت 89 ہزار 592 روپے پر پہنچ گئی ہے
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مارکیٹس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے
خیال رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت 3000 روپے کم ہوئی تھی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ دو ہزار 7 سو روپے ہو گئی تھی جس میں آج اضافہ ہوا اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2600 روپے کمی ہوئی تجہ جس کے بعد مجموعی قیمت 88045 روپے تک پہنچ گئی تھی