شراب خانہ کھولنے کی منظوری کابینہ نے نہیں دی: علی محمد خان

شراب خانہ کھولنے کی منظوری کابینہ نے نہیں دی: علی محمد خان

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے چائنا کی کمپنی کو شراب خانہ کھولنے کی اجازت کابینہ نے نہیں دی اور نہ ہی یہ ہونا چاہیے۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی مدینہ منورہ کی طرز پر بنے ہوئے ملک میں شراب خانے کھولنے کی نہ تو گنجائش ہے اور نہ ہی اس کو کوئی سپورٹ کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی جانب سے مزید کہا گیا کہ میں ملک پاکستان میں شراب خانہ کھولنے کی شدید مخالفت اور مزمت کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ کیسے بھی حالات کیوں نہ ہو ں کسی اسلامی ریاست میں شراب بنانے والی فیکٹری کو کھولنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *