کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معاملہ: اسد عمر کا صوبائی حکومتوں کو خط

کرونا ایس او پیز پر  عملدرآمد کا معاملہ: اسد عمر کا صوبائی حکومتوں کو خط

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے تمام صوبوں کو کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے متعلق خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے این سی او سی اس تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام وفاقی وزراء سے بات چیت جاری ہے۔

سربراہ این سی اوسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر میں وفاقی اکائیوں کا کام اس قابل ستائش تھا۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے لیکن تیسری لہر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کمزور نظر آرہا ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور فیصلوں پر سماجی اور سیاسی اجتماعات میں خلاف ورزیاں سامنے آئیں ہیں اور یہ خلاف ورزیاں کسی حد تک کرنا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر سیاسی اور سماجی اجتماعات میں کرونا ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ ہم اس وبا کا پھیلاؤ کم کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *