صوبائی حکومت بغیر این اوسی کے بھی کرو ناویکسین خرید سکتی ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

صوبائی حکومت بغیر این اوسی کے بھی کرو ناویکسین خرید سکتی ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کہ وفاقی حکومت تمام پاکستانیوں کے لئے کرونا ویکسین کی خریداری کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت سےکروناویکسین خریدنے کے لیے این او سی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور کسی بھی صوبے کو کروناویکسین خریدنے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومتیں کروناویکسین خریدنا چاہیں گی تو ان کے ساتھ بھر پورتعاون کیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *