رانا ثناء اللہ نے جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کے لیے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اتنا ہی اہم تھا تو ہمیں بتاتے ہم انہیں یہ عہدہ دے دیتے لیکن پیپلزپارٹی نے جو قدم اٹھایا ہے اس سے پی ڈی ایم کو دھچکہ پہنچا ہے، ہمیں افسوس ہے کہ اے این پی نے بھی گیلانی صاحب کے لئے ووٹ دیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اچھا اور مناسب نہیں لگا کہ جس چئیرمین سینیٹ کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اسی کے پاس اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے درخواست لے کر جائیں