لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پیش ہوۓ
شہباز شریف کے وکیل نے جج سے استدعا کی کہ عدالت اجازت دے شہبازشریف بیٹھنا چاہتے ہیں جس پر فاضل جج نے کہا کہ میاں صاحب آپ بیٹھ جائیں مگر دور دور بیٹھیں
شہباز شریف نے جواب دیا کہ ہم بہت دور دور بیٹھیں گے
اس پر جج نے کہا کہ اتنا دور بھی نا بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی ان کے کہنے پر کمرہ عدالت میں خوب قہقہے گونجے
اس دوران نیب کے گواہ سے سوال کیا گیق کہ آپ کی تعلیم کیا ہے؟
گواہ نے جواب دیا کہ میں نے ایم بی بی ایس، بی ایس سی اور ایل ایل بی کیا ہے، اس پر نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ یہ علاج کریں گے۔
نیب پراسیکیوٹر کی بات پر بھی عدالت میں قہقہے لگے