صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کے اوپن بیلٹ کے مطالبے کی حمایت کر چکا ہوں لیکن اصل ایشو یہ ہے کہ کیا اس موجودہ سسٹم کے تحت الیکشن ہونا چاہیے یا نہیں،
انکا کہنا تھا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت میں سب سے زیادہ مال مولانا فضل الرحمن نے بنایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا یاد رکھیں اگر سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ نہیں ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے،
سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کی ویڈیو کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ویڈیو ہوتی تو بہت پہلے انہیں عدالت لے جا چکا ہوتا، اب معاملہ 40کروڑ سے نکل کر 80کروڑ کی آفر تک پہنچ چکا۔بلوچستان میں سینیٹ کے ایک ووٹ کی قیمت 50 سے 70کروڑ لگ رہی ہے، آج نہیں کئی دفعہ پہلے بھی مجھے پیسوں کے عوض سینٹ کی سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی، سینیٹ کی سیٹ بیچنے کے لیے براہ راست اور بالواسطہ رابطے کیے گئے۔