وزیراعظم یا اپنی بات پر قائم رہیں یا کہہ دیں ان سے غلطی ہو گئی ، سپریم کورٹ کے ریمارکس

وزیراعظم یا اپنی بات پر قائم رہیں یا کہہ دیں ان سے غلطی ہو گئی ، سپریم کورٹ کے ریمارکس

سپریم کورٹ میں وزیراعظم ترقیاتی فنڈز کیس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم نے عدالتی فیصلہ ٹھیک سے نہیں پڑھا۔ وزیراعظم نے شاید فنڈز دینے کے لیے دروازہ کھلا رکھنے کی کوشش کی۔ سارے میڈیا نے خبر چلا دی اور وزیراعظم خاموش ہیں۔ہر روز وزارت اطلاعات سے معلومات کی بھرمار ہوتی ہے۔ وزیراعظم اپنے سیکرٹری کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فنڈز دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم یا اپنی بات پر قائم رہیں یا کہہ دیں ان سے غلطی ہو گئی۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ خط کی انگریزی درست نہیں۔خط میں عدالتی سوالات کے جوابات نہیں دئیے گئے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *