پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاست میں نہ گھسیٹنے کی بات کرنے والوں کے بارے میں یہ تاثر کیوں ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں،ان وضاحتوں کی انہیں کیوں ضرورت پڑگئی الیکشن میں دھاندلیاں کراتے ہیں اوردھاندلیوں کی بنیاد پر ایک ناجائزحکومت قوم پرمسلط کرتے ہیں، اس کا جائزہ ان کوخود لینا چاہیے
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دشمنی کسی سے نہیں ہے، اور نہ ہی اداروں سے ہماری کوئی لڑائی ہے، ہم اداروں کا احترام کرنے والے ہیں
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کبھی حکومت نہیں کرسکتی جس کو عوام کی پشت پناہی حاصل نہ ہو کیونکہ ان کے پاس صلاحیت نہیں ہوتی، ہم احتجاج کے طورپر لانگ مارچ میں یہ موقف لیکر جارہے ہیں کہ یہ حکومت ناجائز ہے اورنااہل ہے۔