سینیٹ ویڈیو اسکینڈل ۔۔۔۔کے پی وزیر قانون مستعفی

سینیٹ ویڈیو اسکینڈل ۔۔۔۔کے پی وزیر قانون مستعفی

2018 سینیٹ الیکشن ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا تھا

ہدایات ملتے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیر قانون سلطان محمد سے استعفی طلب کیا تھا جس پرسلطان محمد نے وزیراعلیٰ محمود خان کو استعفیٰ ارسال کردیا ہے

محمود خاں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میرا نام بھی آیا ہے، اخلاقی طور پر اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔

خیال رہے 2018 کے سینیٹ انتخابات کی ایک ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف ارکان کو بُلا کر نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں، وڈیو میں ایم پی اے عیبد مایار بھی اپنا حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات2021اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز کی مخالفت کی جارہی ہے ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *