آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکی کی تین ہفتوں پر محیط مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون 2021ء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کرنا ہے افتتاحی تقریب اسپیشل سروسز گروپ ہیڈکوارٹرز تربیلہ میں منعقد ہوئی
ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلوز کوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ، فائر اینڈ موو، ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کروانے کے حوالے سے ٹیکنیکس شامل ہوں گی۔
ان مشقوں کا مقصد فوجی رجحانات اختیار کرنا اور ایک دوسرے سے تعاون کا فروغ ہے۔ اور ان مشقوں سے جدید فوجی رجحانات اختیار کرنے اور تعاون میں مدد ملےگی