نیب نےتمام کیسز بند کردئیے

نیب نےتمام  کیسز بند کردئیے

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی درخواستوں پر سماعت کی۔

نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کیسیز بند کردیے ہیں۔ عدالت عالیہ نے درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔

واضح رہے کہ چوہدری برادران نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے، نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، نیب نے 20 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا، چیئرمین نیب نے 20 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، چیئرمین نیب کو 20 سال پرانی اور بند کی جانے والی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں،انکوائری کو انویسٹی گیشن میں اپ گریڈ کرنا غیر قانونی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *