یہ قیامت تک میرے خلاف دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے ، شہباز شریف

یہ قیامت تک میرے خلاف دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے ، شہباز شریف

لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا اور روسٹرم پر حاضری لگوائی گئی۔

جج جواد الحسن نے شہباز شریف سے پوچھا کہ میاں صاحب آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں ؟ جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ابھی تک میرا میڈیکل بورڈ نہیں بن سکا، اس کے جواب میں جج جواد الحسن نے کہا کہ آج آپ کی درخواست پر فیصلہ کردوں گا۔

شہباز شریف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ کیس میں قیامت تک میرے خلاف دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے، یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔

انکا کہنا تھا کہ میرے خلاف لندن سے خبر چھپوائی گئی اور جس نے خبر چھپوائی ہے اس کا نام نہیں لوں گا،

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر 5 ارب روپے کے مختلف پروگرام شروع کیے، نیب کو کرپشن نہیں ملے گی ہر منصوبے میں پیسے کی بچت ملے گی۔

بعد ازاں عدالت نے نیب کے 2 گواہوں کے بیانات پر وکلاء کو جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *