نواز شریف فیملی آرٹسٹ ہے جبکہ مولانا ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ، فواد چوہدری

نواز شریف فیملی آرٹسٹ ہے جبکہ مولانا ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ، فواد چوہدری

فواد چوہدری نےطنز کرتے ہوۓ کہا ہے کہ مریم نواز کا اعتماد قابل داد ہے، انہوں نے ہزار لوگوں کو لاکھوں کا اجتماع سمجھ کر خطاب کیا۔ مریم نواز نے اسی اعتماد سے کہا تھا کہ پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ماننا پڑے گا کہ شریف فیملی میں اعتماد کی کوئی کمی نہیں آئی جبکہ ان کی برطانیہ میں 114 ملین ڈالرز کی جائیداد کا سراغ ملا ہے۔

انہوں نے نواز فیملی کو آرٹسٹ کہتے ہوۓ مزید کہا کہ نواز شریف فیملی آرٹسٹ ہے، اس نے کرپشن کو آرٹ کی شکل دی ہے،

وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمٰن کے بارے میں کہا کہ وہ سیاسی تنہائی کی اذیت کا شکار شخص ہے انہیں چاہیے کہ وہ کسی حکیم کے پاس جاکر ذہنی دباؤ کی دوا لیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *