پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ہے ، مریم نواز

 پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ہے ، مریم نواز

مریم نواز کا اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کانام پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں نہ آئین ہے نہ انصاف،

الیکشن کمیشن نے ووٹ کی عزت نہیں کروائی اسی مقصد کے لیے ہم آج الیکشن کمیشن کو اس کی آئینی ذمہ داری یاد کرانے آئے ہیں اور حکمران دیکھ لیں کہ جب عوام لانگ مارچ کرکے یہاں پہنچیں گے تو کیاحال ہوگا۔

یاد رہے کہ حزب اختلاف کی بڑی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کے لیے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد راولپنڈی، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پہنچی

حکومت نے پہلےہی پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دے دی تھی تاہم  اس کے ساتھ یہ تنبیہ بھی کی گئی تھی کہ اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے تدارک کے لیے سیکیورٹی انتہائی ہائی الرٹ رہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *