مہنگائی ختم کرنے کیلیے حکومت نے مشکل فیصلے کیے ، وزیر خزانہ

مہنگائی ختم کرنے کیلیے حکومت نے مشکل فیصلے کیے ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کا سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب حکومت آئی تو ہمیں زبردست اقتصادی بحران ورثہ میں ملا، سابقہ حکومت کی ڈالر کو جان بوجھ کر سستا رکھنے کی پالیسی سے بہت نقصان ہوا، ہمیں بحران کے حل کیلیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں جانا پڑا ، ہمیں لڑ جھگڑ کر عوام کو مایوس نہیں کرنا چاہیے،

وزیرخزانہ نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات میں فرق 35 ارب ڈالر ہوگیا تھا، مہنگائی ختم کرنے میں وقت لگے گا اس کیلیے حکومت نے متعدد سخت اور مشکل فیصلے کی

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کی معیشت کو بحال کرنے کیلئے سخت اور مشکل فیصلے کئے، حکومت نے فوجی اخراجات کو منجمد کیا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، بجٹ کے علاوہ کوئی سپلیمنٹری گرانٹ جاری نہیں کی، حکومت نے اسٹیٹ بنک سے ایک ٹکا نہیں لیا، روپے کی قدر میں کمی قرضوں کی شرح میں اضافہ کا سبب ہے، ماضی کے چھ ہزار ارب سود میں دئیے، ماضی کے قرضے اور سود کی ادائیگیاں نہ کرنے پڑتیں تو ہمیں مزید قرضے نہ لینے پڑتے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *