سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 18ڈالر کی کمی سےفی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 1829ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ 500روپے اور فی دس گرام 429روپے سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

اس  کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112400روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96365روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی  کے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *