پاکستان سٹاک ایکسچینج کی صورتحال

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی صورتحال

ہفتے کے دو سیشنز کے دوران ایک روز میں کاروباری حجم 82 کروڑ حصص سے زائد حصص کے ساتھ 4 ماہ کی بلند سطح کو بھی چھوگیا۔

5 روزہ ہفتہ وار کاروبار کے 3 سیشنز میں مندی اور صرف 2 سیشنز میں تیزی ہوئی۔ ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 46000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہونے کے بعد دوبارہ گرگئی۔

مجموعی طور پر 100انڈیکس بڑھنے کے باوجود سرمایہ کاروں کے 3ارب 54کروڑ 28 لاکھ 6 ہزار 893 روپے ڈوب گئے، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 83 کھرب 7 ارب 77 کروڑ 77 لاکھ 18 ہزار 273 روپے ہوگیا۔

ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس 276.66 پوائنٹس بڑھ کر 45931 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کےایس ای 30 انڈیکس 14.13 پوائنٹس گھٹ کر 19109.64، کے ایم آئی 30انڈیکس بھی 248.15 پوائنٹس گھٹ کر 73741.98 جبکہ کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس61.33 پوائنٹس بڑھکر22604.52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *