لاہور کے سفاری پارک سے چارمادہ کالے ہرن چوری

لاہور کے سفاری پارک سے چارمادہ کالے ہرن چوری

لاہور کے سفاری پارک سے چارمادہ کالے ہرن چوری ہوگئے ہیں۔ جس احاطے سے ہرن چوری ہوئے وہاں 2 ملازم صبح جبکہ 2 شام کے وقت جبکہ رات کے وقت سیکیورٹی سپروائزرہوتا ہے۔ شبہ ہے کہ ہرن ملازمین کی ملی بھگت سے چوری ہوئے ہیں اس لئے ان کے خلاف رائیونڈ تھانہ سٹی میں نامزد مقدمہ درج کروایا ہے۔

واضع رہے کہ لاہورسفاری پارک سے ماضی میں بھی قیمتی جانورچوری ہونے کے واقعات سامنے آچکے ہیں، یہاں لگائے گئے سیکیورٹی کیمرے طویل عرصے سے خراب ہیں جبکہ کئی مقامات پرکیمرے نصب ہی نہیں ہیں۔ فنڈزکی قلت کے باعث سفاری پارک کو عملے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *