حکمران اتنے کرپٹ اور چور ہیں براڈ شیٹ سےبھی پیسے مانگے،مریم نواز

حکمران اتنے کرپٹ اور چور ہیں براڈ شیٹ سےبھی پیسے مانگے،مریم نواز

مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی۔  مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔

انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، ایک دن یہ تمام کیسز ختم ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا۔

مریم نواز نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، براڈشیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی ہے، مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ انکے گلے پڑ گیا، یہ اتنے کرپٹ اور چور ہیں براڈ شیٹ سے بھی پیسے مانگے، اب یہ خود پھنس گئے ہیں، قومی خزانہ بھی برباد کیا ملا بھی کچھ نہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *