واٹس ایپ کا ڈیٹا پالیسی سے متعلق اہم قدم

واٹس ایپ کا ڈیٹا پالیسی سے متعلق اہم قدم

واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیٹا پالیسی سے متعلق اہم قدم اٹھایا اور شیئرنگ کی تاریخ 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی کر دی۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کو نئی شرائط پر نظرثانی اور انہیں قبول کرنے کے لیے کہا جائے گا، پالیسی پر نظرثانی کے لیے صارفین کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔واٹس ایپ نے یہ فیصلہ صارفین کے خدشات اور تیزی سے متبادل ایپس ٹیلی گرام اور سگنل پر منتقل ہونے کے بعد کیا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈلائن 8 فروری مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ جو بھی 8 فروری تک واٹس ایپ کی پالیسی کو تسلیم نہیں کرے گا وہ واٹس ایپ سے محروم ہو جائے گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *