ملائیشیا نے پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ قبضے میں لے لیا

ملائیشیا نے پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ قبضے میں لے لیا

طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائیشیا میں پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پر قبضے میں لیا گیا،
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول صورتحال ہے اور پی آئی اے نے سفارتی چینلز کے ذریعہ اس معاملے کو اٹھانے کے لئے حکومت پاکستان کی حمایت حاصل کی ہے اور ان کے سفر کے متبادل انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوالالمپور طیارے کے تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، تمام لوگ امارات ائیرلائن کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق رات 1:40 منٹ پر کوالالمپور سے روانہ ہوں گے، 167 مسافروں کے علاوہ 18 عملے کے ارکان بھی شامل ہیں، تمام لوگ دبئی پہنچیں گے اور پھر وہاں سے امارات ائیرلائن کی اگلی پرواز پر اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *