پرائمری کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی وفاقی وزیر تعلیم کی اہم پریس کانفرس

پرائمری کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی وفاقی وزیر تعلیم کی اہم پریس کانفرس

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اس سال کسی بچے کو بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے گا پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جب کہ 18 جنوری سے 9ویں سے 12ویں کی کلاسز کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیاپچھلے 8ماہ کے دوران تعلیم کا بہت زیادہ نقصان ہوا ۔

9ویں سے بارہویں جماعت کے طالب علموں کو بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے گا۔18 جنوری سے میٹرک اور انٹر کی کلاسز شروع ہوں گی۔ پرائمری کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی، یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھلیں گی۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ رواں سال کسی بھی بچے کو پروموٹ یا پاس نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔طلبہ کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیح ہو گی۔ مارچ اور اپریل میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں، بورڈ کے امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کیا گیا تھا۔۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔ مگر کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی۔تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جا رہا۔ درخواست گزرا نے استدعا کی کہ آن لائن کلاسز کو ہی جاری رکھا جائے تاکہ بچے کورونا سے محفوظ رہ سکیں گے اور اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھ سکیں گے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *