ایف بی آرکے سابق چیئرمین شبیر زیدی نے کہا ہے کہ بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کا کوئی قانون نہیں ہے،سوال یہ ہے کہ 120 بلین ڈالر بیرون ملک کیسے چلے گئے ،ایک انٹرویوکے دوران انہوں نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف سیاسی پریشر میں آکر فارن کرنسی اکائونٹ پروٹیکشن قانون لائے، یہ قانون کسی کتاب میں نہیں ہے،پیسہ لائیں یا لے کر جائیں، پہلے اسٹیٹ بینک نہیں پوچھ رہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آج تک حوالہ کے بارے فیصلہ ہی نہیں ہو سکا، بھارت نے حوالہ کو ختم کیا۔ پاکستان نے تو ٹی ٹیز کی اجازت دی تھی۔ عدالت عالیہ کے کچھ فیصلے ہمیں بہت پیچھے لے گئے جب سپریم کورٹ اسٹیمپ لگا دے تو پھر میں کیا کر سکتا ہوں