ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا ہے کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،دشمن طاقتیں چاہتی ہیں کہ پاک فوج کمزور ہو لیکن ہم دشمن طاقتوں کا ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دینگے،پیارے پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان کا مضبوط ہونا ضروری ہے پاک فوج ہی سرحدوں اور قومی سلامتی کا تحفظ کر رہی ہے اور بے مثال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ افواج پاکستان دن رات چوکس ہیں اور پاکستان کا دفاع کر رہی ہے ‘دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہو ں نے کہاکہ دشمن طاقتیں مذہبی منافرت پھیلا کر انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں تاکہ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کر سکیں ‘ملک اس وقت کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا دشمن طاقتوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی ہے اور آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر ہوگی۔