سکول کھل گۓ ۔۔۔ بڑی خبر

سکول کھل گۓ ۔۔۔ بڑی خبر

کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دے دی ہے
لاہور میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سفارش کی کہ نویں تا دسویں کلاس کے لیے 18 جنوری سے سکول کھول دینے چاہیں۔جب کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سکول کھلنے کے بعد وبا کی شرح میں اضافہ متوقع ہے۔پچھلے ہفتے سے کورونا کو نئے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ پہلی سے 8 ویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز رواں ماہ کی 25 جنوری کو ہو جائے گا تاہم اس سے قبل جائزہ بھی لیا جائے گا، سکول دوبارہ بند کرنے پڑے تو ایک دم سے بند کردئیے جائیں گے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ انشا اللہ تعالی ہم صوبے بھر میں سکولوں کو کھولنے جا رہے ہیں، 18 جنوری سے ہائی سکول کے بچے تعلیمی اداروں کا رخ کریں گے، جس میں 9 ویں، 10 ویں، 11ویں اور 12 ویں کے بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مرحلہ وار پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں کو کھولا جائے گا، جب کہ یکم فروری سے یونی ورسٹیز کے بچے واپس تعلیمی اداروں میں آئیں گے۔اپنے ویڈیو پیغام میں سکولوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام سکول انتظامیہ کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر بہترین طریقے سے عمل کیا گیا۔ اس لیے ہم والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو واپس سکول بھیجیں۔ پچھلی دفعہ سے بھی زیادہ اس دفعہ کرونا وائرس سے متعلق رائج قوانین پر عمل کیا جائے گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *