میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اوپر نہیں جا رہی کیونکہ ان کا بیانیہ ہی ریاست مخالف ہے لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں لوگ نہیں آئے جس کی وجہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ہی ہے۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دن کا 70 فیصد وقت مہنگائی پر قابو پانے پر صرف ہوتا ہے، چینی کی قیمت پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اصلاحات بھی کرنا چاہتے ہیں لیکن سارا کچھ این آر او کی نذر ہو رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سوچ سیاسی ہے، اب یہ جماعت ووٹ جمع کر لے اور ان ہاؤس تبدیلی لے آئے، کسی ادارے کو کہنا کہ حکومت گرائے یہ غیر جمہوری سوچ ہے