ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کریں گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم شاہ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھی ویب سیریز کا پرومو جاری کیا گیا ہے جکہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے معاہدے پر دستخط کرتی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔
ویب سریز کی کہانی منصور سعید کی تحریر کردہ ہے جب کہ اس کے پروڈیوسر فرحان گوہر ہیں۔
خیال رہے کہ ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سہولت رواں برس اپریل میں صارفین کو میسر ہوگی اور اس میں بچوں سے لے کر بڑوں کی تفریح اور آگہی پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ نشریاتی مواد دکھایا جائے گا