فوج کا مورال بلند ہے، جس نوعیت کےالزامات لگائےجارہےہیں ان میں کوئی وزن نہیں ، ترجمان پاک فوج

فوج کا مورال بلند ہے، جس نوعیت کےالزامات لگائےجارہےہیں ان میں کوئی وزن نہیں ، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج کا مولانا فضل الرحمان کے سوال پر کہنا تھا کہ ان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، وہ آنا چاہتے ہیں تو آئیں ان کی دیکھ بھال کریں گے، چائے پانی پلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فوج پر تنقید اور الزامات میں کوئی حقیقت ہو تو جواب دیں، ان چیزوں میں ملوث ہونا نہیں چاہتے، جو ہمار ا کام ہے وہ کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ سیاسی معاملات پر تبصرے سے گریز کرتا ہوں لیکن یہ نہیں کہا کہ فوج مخالف بیانات سے تشویش نہیں، جوبھی بات چیت کی جارہی ہے، اس کے باجود اپنا کام کررہے ہیں، فوج کا مورال بلند ہے، جس نوعیت کےالزامات لگائےجارہےہیں ان میں کوئی وزن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی بات کی جاتی ہے، پاک فوج کو حکومت وقت نے الیکشن کرانے کا کہا، پاک فوج نے اپنی پوری ذمہ داری اوردیانتداری سے الیکشن کرائے، الیکشن پر کسی کو شک ہے یا مسئلہ ہے تو پاکستان کے ادارے کام کررہے ہیں، اس پر متعلقہ اداروں کو ہی فیصلہ کرنا ہے، ان کو ہی اپروچ کرنا چاہیے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فوج حکومت کا ذیلی ادارہ ہے، جوباتیں کی جارہی، اس کاجواب حکومت پاکستان نے اچھےطریقے سےدیاہے لہٰذا فوج کوسیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت نہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *