7 جنوری بروز جمعرات کو انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کو ان کی سالگرہ پر خاص ویڈیو پیغام کے ذریعے مبارکباد پیش کی اور ایک پوسٹ بھی شیئر کی ۔
پوسٹ میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ میرے جگر کا ٹکڑا میرا بابر! تم واقعی جانتے ہو کہ تم میرے لیے کتنے اہم ہو، میں شکر گزار ہوں کہ ہم ایک دوسرے کو ملے۔’میری دُعا ہے کہ ہماری یہ دوستی محبتوں سے سے بھری رہے ’میں ہمیشہ آپ سے محبت کرتی رہوں گی۔‘
دوسری جانب بابر ظہیر نے ماہرہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ہوں کہ میں آپ سے کس قدر محبت کرتا ہوں۔‘
خیال رہے کہ بابر ظہیر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہیئر اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ماہرہ خان کے بہت اچھے دوست بھی ہیں