ہزارہ برادری آج تدفین کرے تو آج ہی کوئٹہ آکر لواحقین سے ملاقات کروں گا ، وزیراعظم عمران خاں

ہزارہ برادری آج تدفین کرے تو آج ہی کوئٹہ آکر لواحقین سے ملاقات کروں گا ، وزیراعظم عمران خاں

اسلام آباد میں اک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ ہمارے ملک میں شاید ہزارہ برادری پر بہت ظلم ہوۓ ۔۔قتل ہوۓ پاکستان کی کسی اور کمیونٹی پر ایسا ظلم نہیں ہوا مجھے سب سے زیادہ پتا ہے کہ ان کے ساتھ کیسا ظلم ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ مچھ واقعے کے بعد وزیر داخلہ اور پھر دو وفاقی وزرا کو کوئٹہ بھیجا، ہزارہ کمیونٹی کو یہ بتانے کے لیے بھیجا کہ یہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مظاہرین کے تمام مطالبات مان چکےہیں لیکن ان کا ایک مطالبہ ہے کہ وزیرعظم آئے تو شہدا کو دفنائیں گے، ان کو کہا ہےکہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، اس طرح ہر کوئی بلیک میل کرے گا، خاص طور پر ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ ڈھائی سال سے بلیک میل کررہا ہے۔ کہ حکومت گرا دیں گے

عمران خان نے مزید کہا کہ دھرنے کے شرکا اگر آج تدفین کردیں تو آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا، ہم نے سارے مطالبات مان لیے لیکن یہ نہیں کرسکتے کہ شرط لگائیں، پہلے دفنائیں، اگر آج دفناتے ہیں تو گارنٹی دیتا ہوں آج ہی ملوں گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *