ذرائع کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانیہ کو چین کے مدمقابل” ون بیلٹ ون روڑ ” جیسا منصوبہ بنانے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ دوران گفتگو امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانوی وزیر کو چین کے “ون بیلٹ ون روڈ” کے مدمقابل بڑامنصوبہ لانے کی تجویز دی۔ جو بائیڈن نے بورس جانسن کو مشورہ دیا کہ چائنا کے ون بیلٹ ون روڈ کے جیسےبڑے اقدام جمہوری ریاستوں سے آنےچاہییں۔
واضح رہے کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پاکستان سمیت کئی ملکوں میں ڈیم ،ریلوے ، بندرگاہیں اور سڑکیں بنانے میں مدد کر چکا ہے۔