سروسز ہاسپٹل کے ہاسٹل میں ڈاکٹر کی موت

سروسز ہاسپٹل کے ہاسٹل میں ڈاکٹر کی موت

زرائع کے مطابق لاہور میں سروسز ہاسپٹل کے ہاسٹل میں سےایک ڈاکٹر کی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہاسپٹل کے ہاسٹل سے ملنے والی ڈاکٹر کی لاش کی شناخت ڈاکٹر حسن کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

سروسز ہاسپٹل کے ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر حسن کی طبیعت گزشتہ چند روز بہت خراب تھی۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ پروفیسر سےان کا چیک اپ بھی کروایا گیا تھااور مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے تھے۔

ہسپتال کے انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر حسن کا علاج جاری تھا اور ان کی دیکھ بھال کے لئے ان کے ساتھ ایک ڈسپنسر بھی موجود رہتا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *