ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے میں امن اور خوشحالی کی کوششوں کے لیے سعودی حکام کی خدمات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کی طرف سے مکمل حمایت کا شکریہ ادا کیا اور ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سعودی وزیر خارجہ کی خطے میں امن اور خوشحالی کی کوششوں کے لیے اور خلیج ممالک تعاون کونسل کے درمیان اختلافات کو کم کرنے پر سعودی حکومت کے کردار کو سراہا۔
مزید یہ کہ دونوں وزرا کی جانب سے مستقبل میں دونوں ممالک کا ایک دوسرے کی مستقل حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔