ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ اور اموات 900 سے زیادہ ہو گئی ہیں ابوظبی میں گذشتہ روز سنیما تاحکم ثانی بند اور شاپنگ مالز میں محدود داخلے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ابو ظبی میں مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہیں
ابوظبی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں 30 فیصد ملازمین دفاتر سے کام کریں گے۔
جو افراد گھروں سے کام کرسکتے ہیں اور جن کو صحت کے مسائل ہیں اور جو ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے ہیں وہ سب لازمی گھروں سے کام کریں گے۔
تمام ملازمین کو ویکسین لگوانے تک ہفتہ وار پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی کرانا ہوگا،