جوبائیڈن نے مسلمانوں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

جوبائیڈن نے مسلمانوں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی مسلمانوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے صدارتی حکم ناموں پر دستخط کر دئیے

امریکا کے 46ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف لیتے ہی جوبائیڈن نے مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر پابندی ختم کرنے کے بل پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان احکامات کے تحت نوجوان تارکین وطن کو تحفظ دیا جائے گا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روک دی جائے گی

جوبائیڈن کی جانب سے جن صدارتی حکم ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں ان میں مسلمانوں پر سفری پابندیوں کا خاتمہ، پیرس ماحولیاتی معاہدہ میں شمولیت اور کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کے حکم نامے سرفہرست ہیں۔

امریکی صدر نے نے اپنے ابتدائی حکم نامے میں عالمی ادارہ صحت میں واپس جانے کا اعلان بھی کیا ہے، جس سے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہہ کر علیحدگی اختیار کردی تھی کہ یہ ادارہ کورونا وائرس کے دوران چین سے سخت باز پرس نہیں کررہا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *