فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 کی اہمیت اختیار کرے گا ، شیخ رشید

فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 کی اہمیت اختیار کرے گا ، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ مریم نواز کے لیے میرا مشورہ ہے وہ فارن فنڈنگ کیس پڑھ لیں، مزید ان کی بہت سے جائیدادیں نکلنے والی ہیں۔فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 کی اہمیت اختیار کرے گا

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پہلے بھی ہاتھ ہوا اور اب بھی ہوگا وہ سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والی سیاسی شخصیت ہوگی، مولانا میرے پیربھائی ہیں، اگر فضل الرحمان نے دعوت دی ہوتی تو اسرائیل مردہ باد ریلی سےخطاب کرتا۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نےکہا کہ اپنے سے بڑا کام نہیں کرتا، نیب میرے ماتحت نہیں جب کہ میں اپنی ذمے داریوں میں کسی کو مداخلت کرنے نہیں دوں گا، بطور وزیر داخلہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کروں گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *