جاپان میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی تبدیل شدہ شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے کہا کہ برازیل کی ایمازونا ریاست سے آنے والے چار مسافروں میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔جاپانی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا کہ اس نئی شکل کا مطالعہ کیا جارہا ہے اور اس بات کا پتا لگانے کی کوشش جاری ہے کہ موجودہ ویکیسن اس کے خلاف کتنی کاررآمد ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی جاپان آنے والے مسافروں میں تشخیص ہونے والی شکل تیزی سے پھیلے والے برطانیہ اور جنوبی افریقا کے کورونا وائرس کی قسموں سے مختلف ہے۔جاپان کے قومی ادارہ برائے متعدی امراض کے سربراہ تاکاجی واکیتا کا کہنا تھا کہ تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ برازیل سے آنے والوں میں تشخیص کی گئی وائرس کی یہ نئی شکل پھیلاو کے اعتبار سے وائرس کی دیگر شکلوں سے زیادہ خطرناک ہے یا نہیں۔
Posted inانٹرنیشنل کرونا وائرس