بحر عرب کھلے سمندر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

بحر عرب کھلے سمندر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹم نے بحرعرب کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ال حماد نامی بوٹ سے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 16 ارب 3 کروڑ روپے بنتی ہے، اور پی ایس ایم اے کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ ایجنسی سمندر میں سازگار ماحول کے انتظامات میں اپنی قومی ذمہ داریوں کررہی ہے، اور پی ایس ایم اے پاکستان نیوی کے ساتھ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *