دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ رمضان المبارک کا آغاز پاکستان میں کل ہوگاسعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج سے آغاز ہوچکا ہے
کیا آپکو معلوم ہے کہ وہ کونسا ملک ہوگا جہاں سب سے طویل ترین روزہ 23 گھنٹے 5 منٹ کا ہو گا اور کس مقام پر رکھاجاۓ گا جبکہ سب سے مختصر ترین روزہ کہاں ہو گا ؟
رواں سال دنیا کا طویل ترین روزہ فن لینڈ وہ ملک ہوگا جہاں روزہ کا دورانیہ 23 گھنٹے 5 منٹ کا ہوگا سویڈن ، ناروے اور روس میں 20 گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہو گا اس کے بعد گرین لینڈ کے شہر نوک میں 19گھنٹے 57سیکنڈ کا ہوگا
مختصر ترین روزہ
سب سے مختصر ترین روزہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 11گھنٹے 20منٹ کا ہوگا اور پاکستان میں روزے کا دورانیہ 14گھنٹوں سے زائد ہو گا
البتہ افریقی ملک یوگنڈا وہ واحد ملک ہے جہاں ماہ صیام کے اوقات کار تبدیل نہیں ہوتے وہاں ہر سال مسلمان بارہ گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں
کیونکہ یہ ملک خط استوا پر واقع ہے جہاں مسلمان کے دن اور رات میں کوئ فرق نہیں آتا
اس ملک کی آبادی چار کروڑ ہے جبکہ ایک کروڑ مسلمان ہیں