شدید ٹریفک جام میں ایمبولینس پھنسنے سے مریض دم توڑ گیا

شدید ٹریفک جام میں ایمبولینس پھنسنے سے مریض دم توڑ گیا

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے کراچی میں ٹریفک کھول دی گئی جبکہ لاہور میں احتجاج سے دوسرے روز بھی ٹریفک درہم برہم ہے۔

بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ موٹرویز کو بھی بند کر دیا گیا ہے کراچی سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں کراچی میں بارہ سے زائد مقامات پراحتجاج جاری ہے جبکہ  لاہور، راولپنڈی، کراچی اور دیگر شہروں میں اہم شاہراہیں بند ہیں، کچھ شہروں میں ٹریفک جزوی طور پر بحال کر دی گئی، بیشتر میں حالات بدستور خراب ہیں جگہ جگہ ٹریفک کی روانی متاثر رہی ہے بہاولپور میں شدید ٹریفک جام میں ایمبولینس پھنسنے سے مریض دم توڑ گیا۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنےکے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کے دستے تعینات کر دیئے گئے۔ ترجمان موٹروے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مظاہرین سے اپیل کی کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ایمبولینسز کو راستہ دیا جاۓ

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *