ٹی ایل پی کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، شدید ٹریفک جام

ٹی ایل پی کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، شدید ٹریفک جام

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے کراچی میں ٹریفک کھول دی گئی جبکہ لاہور میں احتجاج سے دوسرے روز بھی ٹریفک درہم برہم ہے۔

کراچی سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں کراچی میں بارہ سے زائد مقامات پراحتجاج جاری ہے جبکہ  لاہور، راولپنڈی، کراچی اور دیگر شہروں میں اہم شاہراہیں بند ہیں، کچھ شہروں میں ٹریفک جزوی طور پر بحال کر دی گئی، بیشتر میں حالات بدستور خراب ہیں جگہ جگہ ٹریفک کی روانی متاثر رہی ہے

لاہور میں چونگی امرسدھو، فیروزپور روڈ، قصور روڈ، یتیم خانہ چوک، شاہدرہ، درواغہ والا، بیگم کوٹ، امامیہ کالونی، سکیم موڑ میں ابھی تک احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی، حیدر آباد، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاج کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ البتہ کراچی میں ٹریفک کھول دی گئی ہے

لاہور میں پولیس نے شہریوں کی حفاظت کے لیے فلیگ مارچ کیا ہے جبکہ پولیس کی بڑی نفری بھی موجود ہے

احتجاج کے باعث اہم شاہراہیں بند ہیں بعض مقامات پر پولیس اور ماہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے باعث متعدد ارکان زخمی ہوۓ مشتعل افراد نے اسلام آباد میں پولیس گاڑیوں کو آگ لگا دی اور عام شہریوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ فیروزوالا میں افراد نے رینجرز پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں اک کانسٹیبل زخمی ہوگیا

کراچی ٹریفک پولیس نے بتایاکہ بلاک راستوں کے متبادل رستے فراہم کیے جارہے ہیں دوسری جانب ٹھوکر نیاز بیگ کو لاہور کے لیے کھول دیا گیا ہے
خیال رہے کہ ٹی ایل پی کےارکان علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کےخلاف احتجاج کررہے ہیں

ٹی ایل پی کے سربراہ نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا ہے اور اس معاملے پر لانگ مارچ کا کااعلان کیا تھا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *