کھدائی کے دوران زمین سے سونا نکل آیا

کھدائی کے دوران زمین سے سونا نکل آیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کھدائی کے دوران زمین سے سونا نکل آیا

بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جھنگاؤں کے رہائشی نے ایک ماہ قبل ریئل اسٹیٹ کے منصوبے سے گیارہ ایکڑ اراضی خریدی تھی۔ جس پر عمارت کی تعمیر کی جارہی تھی جب کھدائی کی گئی تو مزدوروں کے ہاتھ بھاری خزانہ لگ گیا جس سے ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا

تفصیلات کے مطابق عمارت کی تعمیر کے لیے خریدار نے جدید مشینوں کا استعمال کیا اور جدید مشینوں کے ذریعے زمین کی صفائی اور خدائی کا کام شروع کروایا

کھدائی کے دوران کام کرنے والے مزدوروں کو ایک گڑھا ملا گڑھے کو توڑا گیا تو اس میں سے پانچ کلو سونے پر مشتمل خزانہ نکل آیا

بتایا جارہا ہے کہ اس خزانے میں تقریبا 18 پونڈ سونے کے زیورات ،سکے، طلائی زیورات اور دو کلو چاندی کے زیورات موجود تھے۔ اس کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء بھی شامل تھیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خزانے میں اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ شامل ہے تاہم انتظامیہ نے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے

خزانہ نکلا تو اطلاع آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد خزانہ دیکھنے پہنچ گئی۔پولیس اور محکمہ مال کے عہدیدار اطلاع ملتے ہی پہنچ گئےاور خزانے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

اس سے قبل ملتان میں کھدائی کے دوران خزانے کی بڑی مقدار برآمد ہوئی کھدائی کے دوران 80 سال سے بند پڑے رہنے والے مال خانے سے اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ ملا۔

اطلاعات کے مطابق 80 سال پرانے ،مال خزانے کی جگہ پر نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے کھدائی کا آغاز کیا گیا تو وہاں سے سونے کے سکے اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *