میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کو شکست سے دوچار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کانٹے دار مقابلے کے لئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھیں۔ شام پانچ بجے پولنگ کے اختتام پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کی نوشین افتخار نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کے امیدوار نوشین افتخار نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار 75 ووٹ حاصل کیے اور باقی تمام پارٹیز کے مقابلے میں سب سے آگے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے 93 ہزار 433 ووٹ حاصل کیے اور مسلم لیگ نون کی امیدوار نشین افتخار کے بعد دوسرے نمبر پر مو جود ہیں۔ جب کے تیسرے نمبر پر پاکستان تحریک لبیک کے خلیل سندھو موجود ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 8268 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی امیدوار نشین افتخارنے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کے مقابلے میں 16 ہزار 642 زیادہ ووٹ لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ غیر اپنی غیر سرکاری نتائج تمام پولنگ اسٹیشنز میں ڈالے گئے ووٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کیے گے تھے۔
ذرائع کے مطابق تمام پولنگ ا سٹیشنز میں2 لاکھ 12 ہزار 361 ووٹ ڈالے گے ہیں جن میں ضائع ہونے والے ووٹوں کی تعداد ایک 1702 ہے۔