آب زم زم کنویں سے متعلق اہم حقائق

آب زم زم کنویں سے متعلق اہم حقائق

حج ، عمرے یا طواف کعبہ کے مقصد کے لیےلاکھوں لوگ شہر امن کی جانب کھنچتے ہیں اور سیر ہو کر آب زم زم پیتے ہیں بھر بھر کر یہ مقدس بوتلیں اپنے ساتھ بھی لے کر جاتے ہیں اسے پینے میں اتنی تاثیر ہے کہ تھکن فوری دور ہوتی ہے کہا جاتا ہے کہ آب زم زم جسا ذائقہ اور اثر دنیا کے بہترین منزل واٹر میں بھی نہیں ہے

اسلامی تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے آج سے چار ہزارقبل حضرت ابراہیم اپنی زوجہ ہاجرہ اور بیٹے حضرت اسماعیل کو اس بے نام وادی میں تن تنہا چھوڑ کر چلے گئے تھے شیر خوار بچہ پیاس سے نڈھال تھا لیکن پانی کا نشان تک نہ تھا جن کی برکت کی بدولت ی چشمہ پھوٹا اور آج تک جاری ہے

زم زم کی دوبارہ کھدوائی حضرت عبدالمطلب نے کروائی اس کے بعد سے اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی . آب زم زم کے کنویں کی لمبائی اٹھارہ فٹ , چوڑائی چودہ فٹ جبکہ گہرائی تقریبا 5 فٹ ہے

آبِ زم زم کی کچھ امتیازی خصوصیات یہ ہیں

1-یہ کنواں کبھی خشک نہیں ہوتا

2- اس کا ذائقہ آج تک جوں کا توں ہے

3-٭ اس کی نوشیدگی بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ آبِ زم زم پینے کی وجہ سے کبھی کوئی بیمار نہیں پڑا اس کے برعکس اسے پینے والا ہمیشہ تازہ دم رہتا ہے

4-٭ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی کنویں کے پانی کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے جبکہ آبِ زم زم کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔

متعدد تحقیقات کرنے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ آب زم زم کے خواص تبدیل کرنا ممکن ہی نہیں ہے ۔ عام پانی کے ہزاروں قطروں میں آب زم زم کا یک قطرہ ملانے سے اس پانی کو آب زم زم بنا دیتا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *