ہائر ایجوکیشن کمیشن اب وزارت تعلیم کے ماتحت ہوگی

ہائر ایجوکیشن کمیشن اب وزارت تعلیم کے ماتحت ہوگی

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے متعلق بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) وزارت تعلیم کے ماتحت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سمری سرکولیشن کا استعمال کرتے ہوئے ایچ ای سی کے متعلق آرڈیننس کی منظوری دی گئی ہے۔

زرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اب سے کوئی بھی فیصلہ خود سے نہیں لے سکے گی بلکہ کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کی منظوری لینا لازم ہوگا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے متعلق جاری کردہ آرڈیننس کی آخری منظوری آج رات صدر مملکت عارف علوی دینگے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے جاری کردہ اس آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2019 کا نام دیا جا رہا ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس2021 کے مطابق آئندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں منتخب ہونے والے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت دو سال کی ہو گی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باقی تمام ممبران کی تعیناتی کی مدت چار سال تک ہوگی۔

وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی اور باقی تمام ممبران اپنی تعیناتی کی تہہ شدہ مدت کے علاوہ ایک سال ٹرم مزید لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے گزشتہ دنوں ہی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کو تبدیل کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *